جنیوا میں شام مذاکرات کی تازہ پیش رفت

سوئس شہر جنیوا میں   جاری شام  مذاکرات کے 5ویں  روز   مخالفین  کے وفد نے  دی مستورا کی تجاویز  کا جواب اپنی تجویز کے ساتھ دیا ہے

681513
جنیوا میں شام مذاکرات کی تازہ پیش  رفت

شامی  مخالفین  نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے  بشارا لاسد انتظامیہ اور دہشت گرد تنظیم  داعش کے   باہمی تعاون   سے متعلق دلائل   اقوام متحدہ کے نمائندہ  خصوصی برائے شام   اسٹیفن   دی مستورا کو   پیش کر دیا ہے۔

سوئس شہر جنیوا میں   جاری شام  مذاکرات کے 5ویں  روز   مخالفین  کے وفد نے  دی مستورا کی تجاویز  کا جواب اپنی تجویز کے ساتھ دیا ہے۔

مخالفین نے   مستورا کی،   عبوری انتظامیہ  ، آئین اور سلسلہ انتخابات   کے معاملات  پر بیک وقت غور کیے  جانے  کی تجویز    کے جواب میں کہا ہے کہ "آئیے پہلے عبوری انتظامیہ کے معاملے میں پیش  رفت حاصل   کرتے ہیں ،  اگر نیک نیتی کا مظاہرہ  کیا گیا  تو  پھر دیگر معاملات     کو بھی زیر غور لائیں  گے۔ "

مذاکرات کے  مثبت گزرنے  کا ذکر کرنے والے  اعلی مذاکراتی  کمیٹی کے صدر ناصر حریری  نے  روسی وفد کے ساتھ یکجا ہو سکنے  کی   وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ   روس سے ملکی انتظامیہ  پر  دباو ڈالنے کا مطالبہ  کریں  گے۔

ان کا کہنا تھا کہ     انتظامیہ کے  داعش کے   ساتھ تعاون   کو   منظر عام پر لانے والے دلائل مستورا    کو پیش کر دیے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں