پیشگی شرائط کے بغیر صدر عباس سے ملاقات ہو سکتی ہے: اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو   نے   کہا ہے کہ  فرانس میں اواخر ماہ منعقد ہونے والی    عالمی امن   کانفرنس  کو منسوخ  کرنے کی صورت میں  وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے پیشگی شرائط   کے بغیر  ملاقات کے لیے تیار ہیں

625949
پیشگی شرائط کے بغیر صدر عباس سے ملاقات ہو سکتی ہے: اسرائیلی وزیراعظم

 اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو   نے   کہا ہے کہ  فرانس میں اواخر ماہ منعقد ہونے والی    عالمی امن   کانفرنس  کو منسوخ  کرنے کی صورت میں  وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے پیشگی شرائط   کے بغیر  ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

 نیتین یاہو  نے  فرانسیسی صدر  فرانسواں اولاند سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران  اس بات کا عندیہ دیا ۔

 فرانس کے وزیر خارجہ  یاں مارک آئی رالٹ  نے حال ہی میں بتایا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ  اسرائیلی وزیراعظم  اور فلسطینی صدر   کو امن مذاکرات کے آغاز کے لیے  پیرس   میں یکجا کیا جائے ۔

 امکان ہے  کہ یہ امن کانفرنس 21 دسمبر کو پیرس میں منعقد ہوگی  جس  میں اسرائیل  نے  شرکت سے انکار کر دیا تھا ۔

 اسرائیل اور فلسطین کے درمیان  امن مذاکرات   کا سلسلہ ،یہودی بستیوں کی غیر قانونی   تعمیر   اور سن 1967 کے معاہدے کے تحت سرحدوں       کے تعین اور فلسطینی قیدیوں کی  رہائی نہ ہونےکی بنا  پر دو سال سے التوا٫ کا شکار ہے۔

 



متعللقہ خبریں