یمن کی حمایت کیوجہ سے ہم ترکی کے شکرگزار ہیں ، یاسر عبداللہ ال روعائنی

یمن قومی ڈائیلاگ عمل کے ذمہ دار افسر یاسر عبداللہ ال روعائنی نے کہا ہے کہ ترکی نے ان کے ملک  کی سلامتی اور استحکام کی بحالی کی حمایت کی ہے ۔

603035

 یمن کی سرکاری خبر ایجنسی صباء کیمطابق روعائنی نے  دارالحکومت صناء میں ترکی کے سفیر لیونت ایلر کیساتھ ملاقات کی اور   یمن کی حمایت کیوجہ سے ترکی کا شکریہ ادا کیا  ۔انھوں نےترکی کیطرف سے یمن کی سلامتی اور استحکام کے قیام کے علاوہ  سیاسی اور  عبوری عمل کی حمایت کو جاری رکھنے اور عالمی برادری سے  انقلاب کو ختم کروانے کی کوششوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی ۔

ترکی کے سفیر ایلر نے اس طرف توجہ دلائی کہ حکومت ترکی صدر عبدل رابو منصور الحادی کی آئینی حکومت کی حمایت کرتی ہے اور یمن کے  ساتھ ہے ۔

متعللقہ خبریں