موصل میں فوجی کاروائی شروع کر دی گئی ہے: العبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے  شکنجے سے عراق کے شہر موصل کوچھڑوانے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے

590793
موصل میں فوجی کاروائی شروع کر دی گئی ہے: العبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے  شکنجے سے عراق کے شہر موصل کوچھڑوانے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے  ٹی وی  پر فوجی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا "فتح کا وقت آ گیا ہے اور اب  موصل کو آزاد کرانے کا وقت ہے۔ آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے تاکہ آپ کو داعش کے تشدد اور دہشت گردی سے آزاد کرایا جا سکے"۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ انشاءاللہ ہم لوگ جلد ہی  داعش  سے آپ کی نجات کا جشن منائیں گے تاکہ ہم لوگ ایک بار پھر سے مل جل کر ساتھ رہ سکیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ موصل میں جب معرکہ شروع ہوگا تو شہر کے جنوب سے چار لاکھ افراد نقل مکانی کریں گے اور مشرق سے تقریباً ڈھائی لاکھ اور شمالی مغرب سے ایک لاکھ افراد نقل مکانی کریں گے۔

سن 2014 میں عراق کے مختلف علاقوں پر داعش کے قبضے کے بعد 33 لاکھ 80 ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سن 2003 میں  بھی عراق میں امریکی افواج کی مداخلت کے بعد فرقہ ورانہ فسادات   کے نتیجے میں  دس لاکھ عراقیوں نے نقل مکانی کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں