سب سے موئثر پہلو ترک عوام کا منتخب حکومت کے اطراف میں سیسہ پلائی دیوار بننا ہے

باغیوں کے منّظم ہونے کے باوجود  قبضے کی کوشش  ناکام ہوئی ہے اور اس کا سبب حامی و مخالف کی تمیز کئے بغیر پوری ترک عوام کا حکومت اور صدر رجب طیب ایردوان کے اطراف میں جمع ہونا ہے

531872
سب سے موئثر پہلو ترک عوام کا منتخب حکومت کے اطراف میں سیسہ پلائی دیوار بننا ہے

کویت میں ماہرین تعلیم  نے کہا ہے کہ ترکی میں 15 جولائی کو فتح اللہ دہشت گرد تنظیم  کے حکومت پر قبضے کے اقدام کی ناکامی میں سب سے موئثر پہلو ترک عوام کا منتخب حکومت کے اطراف میں سیسہ پلائی دیوار بننا ہے۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کویت کے ماہرین تعلیم نے  قبضے کے خلاف ترک عوام کی مزاحمت کو سراہا۔

کویت یونیورسٹی  کے شعبہ سیاسیات  کے پروفیسر  شفیق الغبرا نے کہا کہ باغیوں کے منّظم ہونے کے باوجود  قبضے کی کوشش  ناکام ہوئی ہے اور اس کا سبب حامی و مخالف کی تمیز کئے بغیر پوری ترک عوام کا   حکومت اور صدر رجب طیب ایردوان کے اطراف میں جمع ہونا ہے۔

ایک اور پروفیسر عبداللہ الشیجی  نے بھی کہا کہ ترک عوام ،   اپنے ملک کا دفاع  کرنے اور اس کے خلاف کسی قسم کی برائی کو قبول نہ کرنے کا مظاہرہ کرنے کے لئے ترک پرچموں کے ساتھ سڑکوں  پر نکل آئی۔

کویت یونیورسٹی کے شعبہ  ٹریڈ اینڈ ورکنگ رائٹس کے  پروفیسر عبدالکریم الکندی نے بھی کہا کہ فوجی بعض جگہوں کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں ٹینکوں کے ساتھ راستے بند کر سکتے ہیں لیکن عوام کی قسمت کا فیصلہ صرف  انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔



متعللقہ خبریں