رفاہ سرحدی چوکی 4 دن کے لیے کھلی رہے گی
تین جولائی سن 2013 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ابتک مصری انتظامیہ رفاہ چوکی کو تقریباً مسلسل طور پر بند ہی رکھتی ہے
501709
مصر، غزہ کے ساتھ اپنی سرحدی چوکی کو 4 دنوں کے لیے دو طرفہ طور پر کھولے گا۔
غزہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد الا بزم نے تحریری اعلامیہ میں بتایا ہے کہ مصر رفاہ کی سرحدی چوکی کو آج سے لیکر 4 دن تک آمدورفت کے لیے کھلا رکھے گا۔
واضح رہے کہ تین جولائی سن 2013 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ابتک مصری انتظامیہ رفاہ چوکی کو تقریباً مسلسل طور پر بند ہی رکھتی ہے۔
یہ سرحدی چوکی سال میں محض چند ایک بار مریضوں اور دیگر لازمی اشیاء کی آمدورفت کے لیے کھولی جاتی ہے۔