ہمیں اسرائیل کے قبضے سے نجات دلائی جائے، محمود عباس

اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی سر زمین پر مکانات کی تعمیرات کی کاروائیوں کو روکنے کے لیے براہ مہربانی ہمارے ساتھ تعاون کریں، عباس

476601
ہمیں اسرائیل کے قبضے سے نجات دلائی جائے، محمود عباس

صدر ِ فلسطین محمود عباس نے اقوام متحدہ کے ارکان سے فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیرس موسمیات معاہدے پر دستخط تقرین سے خطاب کرنے والے عباس نے کہا کہ "اسرائیل کا قبضہ، فلسطین کے آب و ہوا کو بگاڑ رہا ہے۔ اسرائیل کی آباد کاریاں فلسطین کی قدرتی خوبصورتی کو ملیا میٹ کرر ہی ہیں۔ اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی سر زمین پر مکانات کی تعمیرات کی کاروائیوں کو روکنے کے لیے براہ مہربانی ہمارے ساتھ تعاون کریں۔"

اپنے ملک کے جنرل اسمبلی کی طرف سے "غیر رکن مملکت کے طور پر" تسلیم کیے جانے کی یاد دہانی کرانے والے عباس نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ فلسطین نے دیگر مملکتوں کے ہمراہ موسمیات معاہدے پر دستخظ کیے ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ یہ معاہدہ ہماری دنیا پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

محمود عباس کے خطاب پر شرکا ء میں شامل اسرائیل کے اقوام متحدہ میں دائمی مندوب نے رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات کا دعوی کیا کہ عباس عالمی برادری کو مغالطے میں ڈالنے کے درپے ہیں۔



متعللقہ خبریں