داعش کے خلاف عراقی فوج کے آپریشن میں 8 فوجی ہلاک

موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لئے عراقی فوج کے شروع کردہ آپریشن میں 8 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے

459787
داعش کے خلاف عراقی فوج کے آپریشن میں 8 فوجی ہلاک

موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لئے عراقی فوج کے شروع کردہ آپریشن میں 8 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر موافق موسمی حالات کی وجہ سے آپریشن میں وقفہ ڈالا گیا ہے تاہم اس وقت تک داعش کے زیر کنٹرول 3 دیہاتوں کا قبضہ واپس لے لیا گیا ہے۔

آپرشن کو مُوصل کی تحصیل مخمور کے تین اطراف سے شروع کیا گیا ہے اور آپریشن میں عراقی فوج کے ساتھ سنّی فورسز نے بھی شرکت کی ہے۔

پیش مرگہ فورسز نے صرف تعاون فراہم کیا اور فعال شکل میں آپریشن میں شرکت نہیں کی۔

علاقے میں جھڑپوں کی شدت میں اضافےکی وجہ سے اور جان کے تحفظ کے لئے تقریباً ایک ہزار 500 شہری اپنے گھر بار کو ترک کر کے داعش کے زیر کنٹرول علاقوں سے نکل کر پیش مرگہ فورسز کے مورچوں کی طرف چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کی وزارت دفاع نے 24 مارچ کو داعش کے زیر قبضہ شہر مُوصل کی واپسی کے لئے فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں