کولیشن کی بمباری، 4 شامی فوجی ہلاک

ہم نے اس بارے میں خبریں دیکھی ہیں لیکن کل دیر الزور کے مذکورہ علاقے میں کوئی آپریشن نہیں کیا گیا۔ سٹیو وارین

402859
کولیشن کی بمباری، 4 شامی فوجی ہلاک

امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف کولیشن کی طرف سے شام کے علاقے دیر الزور میں بمباری کے نتیجے میں 4 شامی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
شام کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کولیشن کے 4 جیٹ طیاروں نے اتوار کے دن حکومت کے فوجی کیمپوں پر بمباری کی ہے۔
لندن میں شامی انسانی حقوق کے مانیٹرنگ ہوم سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعش کے زیر کنٹرول علاقے سے تقریباً 2 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کیمپ پر حملے میں 4 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔
بیان میں عراق اور شام میں داعش کے اہداف پر بمباری کے دوران کولیشن فورسز کی طرف سے پہلی دفعہ انتظامیہ کے فوجیوں کو ہلاک کئے جانے کے پہلو کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔
تاہم امریکہ نے شامی فوج کے کیمپ پر بمباری کی تردید کی ہے۔
کولیشن کے ترجمان سٹیو وارین نے کہا ہے کہ ہم نے اس بارے میں خبریں دیکھی ہیں لیکن کل دیر الزور کے مذکورہ علاقے میں کوئی آپریشن نہیں کیا گیا۔
وارین نے کہا ہے کہ علاقے میں وہ واحد جگہ جہاں بمباری کی گئی ہے وہ فوجیوں کی ہلاکت کی جگہ سے 55 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں