فرانسیسی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

فضائی آپریشن میں شرکت کرنے والے دس جنگی طیاروں نے داعش کے اہداف پر 20 بم پھینکے

366375
فرانسیسی  طیاروں  کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

فرانسیسی جنگی طیاروں نے دہشت گرد تنظیم داعش کے شمالی شام کے راقعہ علاقے میں ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
فضائی آپریشن میں شرکت کرنے والے دس جنگی طیاروں  نے داعش کے اہداف پر 20 بم پھینکے۔
ہدف بنائے گئے اہداف میں اس کا کمان مرکز، تربیتی کیمپ اور فوجی سازو سامان کے گودام شامل ہیں۔
واضح رہے فرانس ماہ ستمبر سے ابتک شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہا ہے۔
فرانس اس سے قبل " اسد انتظامیہ کو طاقت ملنے " کے جواز کے ساتھ شام میں فضائی آپریشنز میں حصہ لینے سے گریز کر رہا تھا۔
خیال رہے بروز جمعہ پیرس میں خون کی ہولی سے 132 افراد کو قتل کرنے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں