عراق میں ایرانی باغی گروپ کے کیمپ پر حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ان کے بیس کیمپ پر تقریبا 80 میزائل فائر کئے گئے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 23 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے

404577
عراق میں ایرانی باغی گروپ کے کیمپ پر حملہ

عراقی دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع ایران کے باغی گروپ کے بیس کیمپ پر متعدد راکٹ حملوں میں 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ایران کے باغی گروپ پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ان کے بیس کیمپ پر تقریبا 80 میزائل فائر کئے گئے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 23 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن جسے مجاہدین خلق تنظیم بھی کہا جاتا ہے نے 1980 کی عراق ایران جنگ صدام حسین کا ساتھ دیا تھا لیکن جب 2003 میں امریکا نے عراق پر حملہ کیا تو اس گروپ نے بغداد کی حمایت چھوڑ دی تھی جب کہ ایران کے دیگر باغی لوگوں نے 2012 میں لبرٹی کیمپ میں رہائش اختیار کرلی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں