شا ہ عبداللہ کی روس کے صدر ولادیمر پوتن کیساتھ ملاقات

روس کا سرکاری دورہ کرنے والے اردن کے شا ہ عبداللہ نے قصر کریملن میں روس کے صدر ولادیمر پوتن کیساتھ ملاقات کی ۔

340753
 شا ہ عبداللہ کی  روس کے صدر ولادیمر پوتن کیساتھ ملاقات


روس کا سرکاری دورہ کرنے والے اردن کے شا ہ عبداللہ نے قصر کریملن میں روس کے صدر ولادیمر پوتن کیساتھ ملاقات کی ۔
شاہ عبداللہ نے کہا کہ شام کےبحران کو حل کرنے کے لیے طرفین کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے میں روس کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ ہم شام کے مسئلے کو حل کروانے پر مجبور ہیں اورطرفین کو امن مذاکرات کے لیے رضامند کروانے میں روس کا کردار اہم ہے ۔روس کے صدر پوتن نے بھی کہا کہ آپ کیساتھ علاقائی مسائل اور دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کا موقع ملنے کیوجہ میں مجھے دلی مسرت ہوئی ہے۔ روس شام کے بحران کے آغاز مارچ 2011 سے شام کی حمایت کر رہا ہے ۔روس شام کے بحران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے اور وہ صدر اسد کے مستقبل کا فیصلہ شامی عوام کیطرف سے کرنے کی ضرورت پر زور دے رہا ہے ۔
دریں اثناء روس کے صدر پوتن نے ابو ظہبی کے ولیعہد پرنس شیخ محمد بن زیاد ال نہیان کیساتھ بھی شام کے بحران کو حل کرنے کے موضوع پر مذاکرات کیے ۔ وہ 26 اگست کو مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کیساتھ ملاقات کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں