دریائے اردن: یہودی آباد کاروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

اسرائیلی عدالت اعلی نے رم اللہ کے قریب بنیاد پرست یہودیوں کی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کا حکم سنایا جس پر رد عمل ظاہر کرتےہوئے مقامی آبادی اور پولیس کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی

306180
دریائے اردن: یہودی آباد کاروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

دریائے اردن کے مقبوضہ علاقوں میں آباد یہودیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔
اسرائیلی عدالت اعلی نے رم اللہ کے قریب بنیاد پرست یہودیوں کی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کا حکم سنایا ۔
جس پر رد عمل ظاہر کرتےہوئے مقامی آبادی اور پولیس کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی ۔
اس واقعے میں پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا ۔
واضح رہے کہ دریائے اردن کے مقبوضہ علاقوں میں آباد کردہ یہودی بستیوں کی اکثریت غیر قانونی ہے جسے صیہونی حکومت قبول کرنے سے انکار کرتی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں