اسرائیلی سر زمین پر دو راکٹ آ گرے،علاقے میں کشیدگی

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر اشکول کی رہائشی آبادی کے قریب ایک خالی اراضی میں دو راکٹ گرے ہی جس کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے

331408
اسرائیلی سر زمین پر دو راکٹ آ گرے،علاقے میں  کشیدگی

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر اشکول کی رہائشی آبادی کے قریب ایک خالی اراضی میں دو راکٹ گرے ہیں۔
اس حملے کے بعد اسرائیل اور مصر کے سرحدی علاقے کے قریب بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
یہ بھی بتایا گیا ہےکہ یہ راکٹ مصری فوج اور شدت پسندوں کو درمیان دو روز سے جاری جھڑپوں سے متاثرہ وادی سینا سے داغے گئے ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری داعش سے وابستہ انصا ر البیت المقدس نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ تنظیم کی طرف سے وادی سینا میں کیے جانے والے بم دھماکوں اور بعد ازاں رونما ہونے والی جھڑپوں کے دوران کم از کم 70 افراد مارے جا چکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں