کوبانی پر داعش کا حملہ، 12 افراد ہلاک 70 زخمی

داعش نےشام کے قصبے کوبانی پر بموں سے لد ی ہوئی دو گاڑیوں کیساتھ حملہ کر کے 12 افراد کو ہلاک اور 70 کو زخمی کر دیا ہے ۔

319490
کوبانی پر  داعش کا حملہ، 12 افراد  ہلاک  70 زخمی

داعش نےشام کے قصبے کوبانی پر بموں سے لد ی ہوئی دو گاڑیوں کیساتھ حملہ کر کے 12 افراد کو ہلاک اور 70 کو زخمی کر دیا ہے ۔
کردی گروپوں کے مخصوص لباس پہن کر قصبے میں داخل ہو نے والے دہشت گردوں نے بموں سے لدی ہوئی دو گاڑیوں کیساتھ حملہ کیا ۔ بعد میں کردی گروپوں اور داعش کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں ۔ داعش نے کوبانی کے جوار کے دیہاتوں پر حملہ کر کے 20 شہریوں کو بھی ہلاک کر دیا ہے ۔
دریں اثناء داعش اور اسد قوتوں کے درمیان حیسیکے میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ داعش نے شہر کے ایک حصے پر قبضہ کر لینے اور اسد فوجیوں کے شہر کے مرکز تک چلے جانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں