یمن کے شہر مکلا پر امریکی ڈرون حملہ

یمن کے شہر مکلا میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے اہم رہنما سمیت 3 مبینہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں ۔

300930
یمن کے شہر مکلا  پر امریکی ڈرون حملہ


یمن کے شہر مکلا میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے اہم رہنما سمیت 3 مبینہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں ۔
امریکا کے بغیر پائلٹ طیارے نے مکلا ائرپورٹ کے قریب موجود 3 القائدہ جنگجوؤں پر 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ حملے میں القاعدہ کے ایک اہم رہنما کے بھی ہلاک ہوجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ ادھر، یمن کے شہر عدن میں جلاوطن صدر منصور ہادی کے حامی گروپوں اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔منصور ہادی کے حامی گروپوں کو سعودی اتحاد جبکہ حوثی باغیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے ۔ سعودی اتحاد یمن کے شہروں اور قصبوں سے حوثی باغیوں کو بھگانے کیلئے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کو جاری رکھے ہوئے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں