یہودی آبادکاروں نےاقصیٰ پر دھاوا بول دیا

انتہاپسند یہودی آبادکاروں کے تیس رکنی گروہ نے اسرائیلی فوج کے سخت پہرے میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے ہوئے دروازوں پر ناچ گانا شروع کردیا۔

297694
یہودی آبادکاروں نےاقصیٰ پر دھاوا بول دیا

انتہاپسند یہودی آبادکاروں کے تیس رکنی گروہ نے اسرائیلی فوج کے سخت پہرے میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے ہوئے دروازوں پر ناچ گانا شروع کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہودی آبادکاروں کے گروپ نے اشتعال انگیز طریقے سے مسجد اقصٰی کے مغاربہ دروازے سے مسجد کے احاطے پر دھاوا بول دیا اور مسلمان نمازیوں کیساتھ تصادم کے دوران احاطے میں داخل ہو گئے اور ناچتے گاتے ہی مسجد اقصٰی سے باہر نکل گئے ۔مسجد اقصیٰ میں مسلمان نمازی درجنوں کی تعداد میں موجود تھے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر مسجد کی بے حرمتی کرنیوالے یہودی آبادکاروں کا مقابلہ کر کے انہیں بھاگنے پر مجبور کیا جاسکے ۔ ایک یہودی آبادکار نے مسجد میں داخلے سے روکے گئے مسلمان نمازیوں کی تصاویر کھینچ کر انہیں اشتعال دلانے کی کوشش کی۔
ادھر، قابض اسرائیلی فوج نے قاہرہ کی ثالثی میں ہونیوالے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی کسانوں اور سرحد پر موجود گھروں پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں