یمن:ایک ماہ کے دوران ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے

یمنی ذرائع کے مطابق خانہ جنگی کے دوران صرف اسی ماہ میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ساڑھے ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں

252610
یمن:ایک ماہ کے دوران ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے

یمن کی خانہ جنگی کے دوران صرف اسی ماہ میں ایک ہزار سے زائد افراد ہو چکے ہیں۔
اس بات کا انکشاف یمن کے سرکاری حکام کی طرف سے کیا گیا ۔
جبکہ اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق، 19 مارچ سے اب تک ہلاک شدگان کی تعداد 1080 تک جا پہنچی ہے ۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس خانہ جنگی کے دوران 4 ہزار 350 افراد زخمی جبکہ ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔
ملک میں پائے جانے والے انتشار کے باعث صدر حادی نے عرب لیگ اور عالمی برادری سے ملک میں مداخلت کی اپیل کی تھی جس کے نتیجے میں سعودی عرب کی زیرقیادت 26 مارچ سے یمن میں حوثیوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی تھی۔
اس دوران ،دارالحکومت صنعا میں سینکڑوں مسلح حوثیوں نے گزشتہ روز سعودی آپریشن کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں