یمن:حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری متعدد جنگجو ہلاک و زخمی

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور انھوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں اور ان کی اتحادی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے

221549
یمن:حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری متعدد جنگجو ہلاک و زخمی

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور انھوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں اور ان کی اتحادی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاع کے مطابق جنوب مغربی شہر ضالع میں حوثیوں کی دو فوجی تنصیبات کو سعودی اتحادیوں نے تباہ کردیا ہے۔ لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کے قائدین ،زمین سے فضا میں مار کرنے والی میزائل تنصیبات ، حوثیوں اور ان کے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے اسلحے کے گوداموں پر گزشتہ درمیانی شب بمباری کی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنوبی شہر عدن کے شمال میں واقع علاقے دار سعد میں حوثیوں کے زیر قبضہ صوبائی انتظامیہ کی عمارت کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جس میں حوثی شیعہ باغیوں کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی ہے ۔
عدن کے شمال میں سابق صدرعلی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے ہیڈکوارٹرز اور شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی بمباری کی گئی ہے۔
عدن ہی میں لڑائی کے دوران صدر عبد ربوہ منصور ہادی کی وفادار ملیشیا نے چھبیس حوثی شیعہ باغیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ عدن اور اس کے نواحی علاقوں پر بمباری کے بعد حوثی شیعہ باغی وہاں سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں