پیش مرگوں کی طرف سے پہلا حملہ

عراق سے کوبانی جانے والی پیش مرگہ فورسز نے داعش کے خلاف پہلا حملہ کر دیا

177650
پیش مرگوں کی طرف سے پہلا حملہ

عراق سے کوبانی جانے والی پیش مرگہ فورسز نے داعش کے خلاف پہلا حملہ کیا ہے۔

یہ پیش مرگے براستہ ترکی کوبانی پہنچے اور انہیں شہر کے مغرب میں مختف پوزیشنوں پر متعین کیا گیا ہے۔
کل کے پہلے حملے میں پیش مرگوں نے شام کے وقت داعش کے ٹھکانوں پر چھ میزائل فائر کئے۔
تاہم داعش کی طرف سے تاحال کوئی جوابی حملہ نہیں کیا گیا۔
پیش مرگوں کے کوبانی پہنچنے کے بعد کولیشن کے جنگی طیاروں نے بھی داعش پر بمباری میں اضافہ کر دیا ہے۔
امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوبانی کے قریب داعش کے اہداف پر پانچ مختلف فضائی حملے کئے گئے ہیں۔
اس دوران شامی انسانی حقوق مانیٹر ہوم نے کہا ہے کہ کوبانی اور اس کے اطراف میں جھڑپوں کے دوران حالیہ تین دنوں میں داعش کے کم از کم 100 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں