مصر سینا میں بفر زون قائم کر رہا ہے

غزہ کی پٹی کے ساتھ تقریباً 10 کلومیٹر طویل سرحد پر 500 میٹر وسیع بفر زون قائم کیا جائے گا: مصر

175003
مصر سینا میں بفر زون قائم کر رہا ہے

مصر نے سینا جزیرہ نما میں مصری فوجیوں کو ہدف بنانے والے حملے کے بعد سکیورٹی اقدامات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصری انتظامیہ سے موصول معلومات کے مطابق غزہ کی پٹی کے ساتھ تقریباً 10 کلومیٹر طویل سرحد پر 500 میٹر وسیع بفر زون قائم کیا جائے گا۔
سرحد پر بفر زون کے قیام کے لئے تقریباً 800 عمارتوں کو منہدم کیا جانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز سینا جزیرہ نما کی ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 30 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
مصر اس حملے کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں