قطر میں صدر ایردوان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام

امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الا ثانی نے ترک صدر کی محل میں سرکاری تقریب کے ساتھ خوش آمدید کہا

126472
قطر میں صدر ایردوان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام

قطر کے دورے کے دوسرے روز امیرِ قطر شیخ تمیم بن حامد الا ثانی نے صدر رجب طیب ایردوان کا ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔
امیر کے محل میں منعقدہ سرکاری استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے جانے کے بعد صدر ایردوان اور امیرِ قطر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بعدازاں وفود کے ایک دوسرے سے تعارف کے بعد دونوں سربراہان نے بلمشافہ مذاکرات کیے۔
جس کے بعد سرکاری طور پر صدر ایردوان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔
مذاکرات میں شام اور عراق کی تازہ صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاملات پیش پیش ہیں۔
اس دوران 1٫2 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس کا معاہدہ بھی ایجنڈے میں آئے گا۔ جو کہ ترکی کی مانگ کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں