صدر باراک أوباما کا وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب

امریکہ کے صدر باراک أوباما نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین فائر بندی کروانے کی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔انھوں نے وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران خارجہ پالیسی کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔

132362

انھوں نے کہا کہ حالیہ دو ہفتوں سے غزہ میں ہلاکتوں کیوجہ سے انھیں سخت افسوس ہوا ہے۔شہریوں کی ہلاکتوں کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم انسانوں کی اموات کی روک تھام کے لیے فائر بندی کروانے کی غرض سے اپنے تمام تر سفارتی ذرائع کو استعمال کریں گے ۔انھوں روس پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کیطرف بھی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ میں نے صدر پوتن کو بذات خود خبردار کیا تھا مگر انھوں نے ٹھوس قدم اٹھانے کے بجائے منفی موقف کو اپنایا ہے ۔روس یوکرین کے علیحدگی پسند قوتوں کی حمایت کو جاری رکھتے ہوئے یوکرین کی خود مختاری کی پامالیاں کر رہا ہے ۔صدر اوباما نےکہا کہ روس کی بعض دفاعی کمپنیوں کے اثاثوں کو منجمند کر دیا گیا ہے ۔اسطرح روسی اقتصادیات کمزور پڑ جائیں گی اور روس سفارتی لحاظ سے بھی دنیا میں تنہا رہ جائے گا۔
صدر اوباما نے ایران کیساتھ جاری جوہری مذاکرات کیطرف بھی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود ابھی بھی اہم اختلافات موجود ہیں ۔آئندہ چند دنوں میں کانگریس کے اجلاس کے دوران ان مذاکرات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں