ایرانی پائلٹ عراق میں شعیہ مزار کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک

شجاعت عالمدار مرجانی بغداد کے شمالی علاقے سامرا میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئے

120307
ایرانی پائلٹ عراق میں شعیہ مزار کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک

ایران کی اسٹیٹ نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ ایک ایرانی پائلٹ عراق میں ایک شعیہ مزارالعسکری کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک ہو گیاہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق شجاعت عالمدار مرجانی بغداد کے شمالی علاقے سامرا میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں اور انہیں جمعہ کے روز ایران کے شہر شیراز میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔
عراق کی شعیہ انتظامیہ القائدہ سے علیحدہ ہونے والے گروپ دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم کی زیر قیادت سنّی باغیوں کی بغاوت کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔
ارینا خبر رساں ایجنسی کی خبر میں اس بات کی طرف کوئی ا شارہ نہیں کاا گیا کہ آیا مرجانی سامرہ میں پرواز کر رہے تھے اور کیا وہ وہاں اپنے اردے سے گئے تھے یا ایرانی حکومت کی طرف سے۔
واضح رہے کہ ایران کہہ چکاہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ عراق میں مقدس شعیہ مقامات کے دفاع میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہےکہ عراق اس بغاوت کو خود دبانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم نے، 10 جون سے شعیہ ملیشیا کے بھی جنگ میں عسکریت پسندوں کے خلاف بغداد حکومت کے ساتھ شامل ہونے کے بعد سےعراق کے شمالی اور مغربی علاقے ، سرحدی چوکیوں، آئل فیلڈز اور شمالی بڑے شہر مُوصل پر قبضہ کر رکھا ہے۔
حالیہ دنوں میں سامرا میں ایک اہم شعیہ مزار العسکری کے قریب جنگ جاری ہے ۔
سن 2006 میں بھی اسی مقام پر بمباری کی وجہ سے پہلے سے ہی شدت اختیار کئے ہوئے شعیہ سنّی تناؤ میں مزید تندی پیدا کرنے کا سبب بنی تھی اور اگلے دوسالوں میں ہزاروں افراد ہلاک کر دئیے گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں