ترک فوج مزید ایک سال کے لیے لبنان میں فرائض ادا کرے گی

لبنان میں اقوام متحدہ کے پر امن فوج کے تحت فرائض ادا کرنے والے ترک فوجی دستوں کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع سے متعلق خاکہ بل ک قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا ہے۔ترکی علاقے کا ایک فعال رکن ہونے کی بنا پر اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض کو ادا کرتا رہے گا

116042
ترک فوج مزید ایک سال کے لیے لبنان میں فرائض ادا کرے گی

ترک مسلح افواج کے دستےمزید ایک سال کے لیے لبنان میں فرائض ادا کریں گے۔
لبنان میں اقوام متحدہ کے پر امن فوج کے تحت فرائض ادا کرنے والے ترک فوجی دستوں کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع سے متعلق خاکہ بل ک قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا ہے۔
خاکہ بل کو ترکی کی قومی اسمبلی کے عام اجلاس میں پیش کرتے ہوئے وزیر قومی دفاع عصمت یلماز نے کہا ہے کہ ترکی علاقے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں خاموشی اختیار نہیں کرے گا بلکہ علاقے کا ایک فعال رکن ہونے کی بنا پر اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض کو ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ہمسایہ ممالک سمیت علاقے میں امن ، استحکام اور سیکورٹی کے قیام کے لیے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرتا رہے گا۔
قومی اسمبلی کے عام اجلاس میں منظور کی جانے والی قراداد کے ذریعے ترک مسلح افواج کو سمندر پار فرائض ادا کرنے کے لیےحکومت کی جانب سے اجازت نامہ جاری کیا جاتا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں