چین، صوبہ حیبے میں طوفان اور سیلاب کے پیش نظر حفاظتی تدابیر

دارالحکومت بیجنگ اور تیانجن شہر کا احاطہ کرنے والے صوبہ حیبے  میں  8  بیسن اور مختلف سائز کے 155 آبی ذخائر بنائے گئے ہیں

2020209
چین، صوبہ حیبے میں طوفان اور سیلاب کے پیش نظر حفاظتی تدابیر

بتایا گیا ہے کہ چین کے شمال میں حیبے  صوبے میں طوفان دوکسوری کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے 12 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا  گیا ہے۔

نیشنل پریس کی رپورٹوں کے مطابق، دارالحکومت بیجنگ اور تیانجن شہر کا احاطہ کرنے والے صوبہ حیبے  میں  8  بیسن اور مختلف سائز کے 155 آبی ذخائر بنائے گئے ہیں۔

ریاست کے 12 لاکھ  شہریوں کو جن میں متاثرہ علاقوں میں مقیم ساڑھے 8 لاکھ افراد بھی شامل ہیں، کو محفوظ علاقوں میں پناہ گاہوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

حیبے  کے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ "بیجنگ اور تیانجن پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے" 1.8 بلین کیوبک میٹر پانی کا رخ صوبے کےآبی ذخائر کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق بیجنگ کے جنوب مغرب میں 6 لاکھ  آبادی کے حامل  کوکو شہر  میں تقریباً 400 ملین کیوبک میٹر پانی جمع ہو چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بارش کی شدت میں کمی آئی ہے تاہم سیلابی علاقوں میں جمع کردہ پانی کے کم ہونے میں ایک ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں