لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا

لیبیا میں اقامہ  نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

2152027
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا

لیبیا کے انسداد غیر قانونی نقل مکانی ادارے نے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے تعاون سے بنگلہ دیشی شہریت کے حامل  163 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا۔

ادارے کے  بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں اقامہ  نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے تعاون سے بنگلہ دیشی شہریت کے 163 غیر قانونی تارکین وطن کو 10 جون کو بن غازی کے بینینا ہوائی اڈے سے ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا  ہے۔

دوسری جانب لیبیا کےادارہ برائے خصوصی خدمات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصراتہ شہر کے ساحل پر ایک کشتی پر سوڈانی، ایتھوپیا اور بنگلہ دیشی قومیت کے 49 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے ہیں۔

اس کارروائی کے دوران 2 لیبیائی انسانی سمگلروں کو بھی حراست میں لیا گیا، اور ان تارکین وطن کو قانونی کارروائی کے لیے  اٹارنی  کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں