روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک

روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح  شہریوں کو فوری طور پر آزاد  کرنے کا مطالبہ

2151913
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک

ہندوستان نے اعلان کیا کہ روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے اس کے دو شہری یوکرین میں ہلاک ہو گئے  ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں افسوس کے ساتھ  علم ہوا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعات میں روسی فوج میں بھرتی ہونے والے دو ہندوستانی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہم ہلاک شدگان کے  لواحقین  سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے نے روسی حکام سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کی   حوالگی  کی درخواست کی ہے۔

بیان میں روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح  شہریوں کو فوری طور پر آزاد  کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ  اس طرز کی کارروائیاں  ہماری شراکت داری کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہوں گی۔"

بیان میں علاوہ ازیں  ہندوستانی شہریوں کو روس میں ملازمت  کے  اشتہارات کے حوالے  سے محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

ہندوستانی پریس کی رپورٹوں کے مطابق، تقریباً 200 ہندوستانی روسی فوج کی صفوں میں سپورٹ فورس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں