نریندر مودی نے تیسری بار وزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نریندر مودی کی حلف برداری کیلیے صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

2150755
نریندر مودی نے تیسری بار وزارت عظمی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات میں دھچکا لگانے کے بعد قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ساتھ کولیشن کرتے  ہوئے  تیسری  بار  بھارتی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

نریندر مودی کی حلف برداری کیلیے صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی رہنماؤں، بالی وڈ اسٹارز اور صنعت کاروں سمیت دیگر  اہم شخصیات  نے شرکت کی۔

ان کے ساتھ 71 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا جن میں سے 60 کا تعلق بی جے پی اور دیگر کا این ڈے اے میں شامل چھوٹی سیاسی جماعتوں سے ہے۔

مودی، جو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے بعد تین مرتبہ وزیر اعظم کا سنبھالنے والے والے پہلے شخص ہیں، مزید پانچ سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

بھارتی رائے دہندگان نے  19 اپریل اور یکم  جون کو 7 مرحلوں  پر مشتمل عام انتخابات کے فریم ورک میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،  جس میں 28 ریاستوں اور 8 خصوصی انتظامی علاقوں میں ووٹ  پڑے ۔

سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلیے  مودی کو 272 سیٹیں درکار تھیں لیکن اس ہدف میں 32 نشستیں کم پڑ گئیں۔ بی جے پی نے حکومت بنانے کیلیے این ڈی اے کی جیتی ہوئی 53 نشستوں پر انحصار کیا۔

اپوزیشن ’انڈیا‘ بلاک میں شامل کانگریس نے انتخابات میں 99 سیٹیں حاصل کیں جبکہ 2019 میں اس نے 52 سیٹیں حاصل کی تھیں۔ راجستھان اور ہریانہ ریاستوں میں کانگریس نے بی جے پی کی سیٹیں اپنے نام کیں۔



متعللقہ خبریں