افغانستان: اطالوی فوجی طیارے پر فائرنگ

افغان فورسز نے ائیر پورٹ پر موجود ہجوم  کو منتشر  کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔ لیکن طیارے کو ہدف نہیں بنایا گیا: اطالوی حکومتی ذرائع

1697948
افغانستان: اطالوی فوجی طیارے پر فائرنگ

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے پرواز بھرنے والے اطالوی فوجی طیارے پر فائرنگ کی گئی ہے۔

رائٹرز کی اطالوی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق  فائرنگ سے مذکورہ طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سکائی 24 سے بات کرتے ہوئے ایک اطالوی صحافی نے کہا ہے کہ تقریباً 100 افغان شہریوں کے ساتھ پرواز لینے والے  اطالوی فوجی طیارے پر پرواز سے چند منٹ کے بعد فائرنگ کی گئی۔

اطالوی حکومتی ذرائع کی خبر رسانی رپورٹوں کے حوالے سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق افغان فورسز نے ائیر پورٹ پر موجود ہجوم  کو منتشر  کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔ لیکن طیارے کو ہدف نہیں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے ملک سے نکلنے کے خواہش مند شہری کابل ائیر پورٹ کا رُخ کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں