ایران، ایک اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 9 مریض اللہ کو پیارے ہو گئے

آگ لگنے کے وقت 250 بستروں  کے حامل  ہسپتال میں 142 مریض موجود تھے

2153878
ایران، ایک اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 9 مریض اللہ کو پیارے ہو گئے

ایران کے ایک  اسپتال میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

شمالی ایران کے صوبہ گیلان کے شہر رشت میں واقع گائم نامی نجی ہسپتال میں مقامی وقت کے مطابق رات سوا ایک بجے  کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔

فائر فائٹرز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں، طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

گیلان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے چیئرمین محمد تاگی آشوبی نے کہا کہ آگ لگنے کے وقت 250 بستروں  کے حامل  ہسپتال میں 142 مریض موجود تھے اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں 33 مریض زیر علاج تھے۔ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں 9 مریض ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

118 مریضوں کو آس پاس کے اسپتالوں میں منتقل  کرنے کی اطلاع دینےو الے آشوبی نے کہا کہ جن اسپتالوں میں انہیں منتقل کیا گیا وہاں مریضوں کا علاج بغیر کسی رکاوٹ کے جاری  ہے۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں