بھارت: گلیشئیر کے دریا میں گرنے سے سیلاب، 3 افراد ہلاک 150 لاپتہ

سیلاب کے بعد 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور علاقے میں ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے کم از کم 150 ملازمین  کے بارے میں تاحال  کوئی معلومات موجود نہیں ہیں: ہندوستان ٹائمز

1578845
بھارت: گلیشئیر کے دریا میں گرنے سے سیلاب، 3 افراد ہلاک 150 لاپتہ

بھارت کے صوبے اترا کھنڈ کے ضلع چمولی میں ہمالیہ پہاڑوں سے ٹوٹنے والے گلیشئیر کے نتیجے میں دریائے دھاولی گنگا میں سیلاب آ گیا ہے۔ سیلاب میں 3 افراد ہلاک اور 150 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق سیلاب کے بعد 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور علاقے میں ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے کم از کم 150 ملازمین  کے بارے میں تاحال  کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

حکام کے مطابق دھاولی گنگا  دریا کے ساحلی علاقے میں واقع متعدد گھر مسمار ہو گئے ہیں اور  اطراف کے علاقوں کے عوام کو کسی ممکنہ آفت کے بارے میں متنبہ کر دیا گیا ہے۔

انڈیا۔تبت پولیس ITBPنے  آفت کے مرکز رینی گاوں  کے اطراف میں امدادی کام شروع کر دئیے  ہیں۔ITBP کے ترجمان وِیوک پانڈے کے مطابق امدادی کاموں میں 200 سے زائد پولیس اہلکار شامل ہیں اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔

بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ قومی آفات فورس NDRF کی 4 ٹیمیں آفت زدہ علاقے میں موجود ہیں اور نئی دہلی سے مددگار ٹیمیں بھی اتر کھنڈ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔

آفت کے وقت بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی آسام میں ایک تقریب میں شامل تھے۔ آفت کے بارے میں ٹویٹر پیج سے جاریکردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ،  اتر کھنڈ کی صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اتر کھنڈ قدرتی آفات کی وجہ سے اس سے قبل بھی ایجنڈے پر آتا رہا ہے۔ علاقے میں 2013 کے سیلابوں میں 6 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔



متعللقہ خبریں