بھارت: پختہ شیڈ بیٹھ گئی، 23 افراد ہلاک
غازی آباد میں جنازے میں شریک 23 افراد پختہ شیڈ بیٹھنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے
1556797
بھارت کے صوبہ اتر پردیش کےشہر غازی آباد میں جنازے میں شریک 23 افراد پختہ شیڈ بیٹھنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنازے میں شامل 38 افراد بارش سے بچنے کے لئے ایک پختہ شیڈ کے نیچے جمع تھے کہ شیڈ بیٹھ گئی۔
ملبے تلے دبے افراد میں سے 23 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعللقہ خبریں
بھارت: لُونا پارک میں آگ بھڑک اُٹھی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک
راجکوٹ میں واقع لُونا پارک میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے