بھارت، ریاست مہاراشٹر میں کیمیکل فیکڑی میں دھماکہ

کیمیکل بنانے والے پلانٹ کے بوائلر میں دھماکے سے آگ لگ گئی

2143710
بھارت، ریاست مہاراشٹر میں کیمیکل فیکڑی میں دھماکہ

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ایک فیکٹری میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

تھانے کے ضلعی اہلکار سچن سیجل نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ کیمیکل بنانے والے پلانٹ کے بوائلر میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔

اس واقعے میں 9 افراد ہلاک اور 64 زخمی ہوئے۔

فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے،  دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں