ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام کے لیے تہران میں سوگ کی تقریب

دارالحکومت کے ولی اثر چوک  میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نے پوسٹرز اٹھا ار کھے تھے  نے  صدر مملکت اور ان کے ساتھیوں کے لیے دعائیں کیں

2142097
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام کے لیے تہران میں سوگ کی تقریب

ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام کی ہلاکت کے باعث دارالحکومت تہران میں سوگ کی تقریب منعقد کی گئی۔

دارالحکومت کے ولی اثر چوک  میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نے پوسٹرز اٹھا ار کھے تھے  نے  صدر مملکت اور ان کے ساتھیوں کے لیے دعائیں کیں۔

تقریب میں لوگوں نے ماتم  کرنے کے  علاوہ  فاتحہ خوانی  بھی  کی۔

ایک روز قبل ایران آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد صدر رئیسی کا وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور بعض حکام کے ساتھ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

ایران کی درخواست پر، ترکیہ نے تلاش اور بچاؤ کی سرگرمیوں کے لیےآقنجی ڈرون تفویض کیا تھا۔آقنجی ڈرون   کے ذریعے حاصل کی جانے والی معلومات  کو یرانی حکام کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایرانی ٹیمیں مقررہ مقام پر پہنچیں لیکن اس وقت تک  حادثے میں کوئی بھی شخص  زندہ نہیں بچا تھا۔



متعللقہ خبریں