جاپان: آبنائے تائیوان کا امن صرف جاپان ہی نہیں پوری بین الاقوامی برادری کے حوالے سے اہم ہے

جاپان، چین اور تائیوان کے باہمی مسائل کے بذریعہ ڈائیلاگ اور پُر امن حل  کی حمایت کرتا ہے: ہایاشی یوشی ماسا

2143245
جاپان: آبنائے تائیوان کا امن صرف جاپان ہی نہیں پوری بین الاقوامی برادری کے حوالے سے اہم ہے

جاپان حکومت نے، تائیوان کے اطراف میں چینی فوجی مشقیں شروع ہونے کے بعد، آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

جاپان کابینہ کے ہیڈ سیکرٹری 'ہایاشی یوشی ماسا' نے پریس کانفرنس سے خطاب میں چین کی فوجی مشقوں پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "آبنائے تائیوان کا امن و استحکام صرف ہماری قومی سلامتی کے حوالے سے ہی نہیں پوری بین الاقوامی برادری کے امن و استحکام کے حوالے سے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے"۔

ہایاشی نے کہا ہے کہ "ہم چین اور تائیوان کے باہمی تعلقات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ایک دفعہ پھر اس پہلو پر زور دیتے ہیں کہ جاپان، چین اور تائیوان  کے باہمی مسائل کے بذریعہ ڈائیلاگ اور پُر امن حل  کی حمایت کرتا ہے"۔

واضح رہے کہ چین کے قومی ذرائع ابلاغ نے آج صبح جزیرہ تائیوان کے گرد چینی فوج کی دو روزہ مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

ان مشقوں کا، تائیوان میں صدارتی انتخابات کے فاتح، 'لائی چنگ۔تے' کی 20 مئی کو منعقدہ تقریب حلف برداری کے بعد شروع ہونا مرکزِ توجہ بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں