بھارت: لُونا پارک میں آگ بھڑک اُٹھی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

راجکوٹ میں واقع لُونا پارک میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے

2144207
بھارت: لُونا پارک میں آگ بھڑک اُٹھی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

بھارت کے صوبہ پنجاب کے ایک لُونا پارک میں آتشزدگی کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

این ڈی ٹی وی چینل کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر راجکوٹ میں واقع ایک لُونا پارک میں کل شام کے وقت آگ لگ گئی۔ واقعے میں 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا اور آگ لگنے کی وجہ سے تاحال لاعلمی ظاہر کی ہے۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور مقامی انتظامیہ کے لئے متاثرین کی مدد کے احکامات جاری کئے ہیں۔

صوبے کے وزیر اعلیٰ بھوپندرا پاٹل نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم متعین کردی گئی ہے۔

پولیس نے جاری کردہ بیان میں لُونا پارک کے مالک کو حراست میں لئے جانے اور متاثرین کے کنبوں کو 12 ہزار 400 ڈالر فی کنبہ ہرجانے کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں