افغانستان، مسلح حملے میں زازائی میدان کا کمشنر جان بحق
دوسری جانب میدان وارداق صوبے کی تحصیل جلریز میں اوپر تلے دو مختلف بم حملوں میں 6 شہری ہلاک ہو گئے
افغان صوبے ہوست کی تحصیل زا زائی میدان کے کشمنر عبدل خائی زازائی ایک مسلح حملے میں جان بحق ہو گئے۔
ہوست دفتر گورنر نے اعلان کیا ہے کہ زازائی میدان کمشنر کو ہوست سے دارالحکومت کابل جاتے وقت لوگار کے قریب نامعلوم اشخاص کے مسلح حملے کا سامنا کرنا پڑا۔
بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں کمشنر زازائی ہلاک جبکہ ان کے دو ہمراہی زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب میدان وارداق صوبے کی تحصیل جلریز میں اوپر تلے دو مختلف بم حملوں میں 6 شہری ہلاک ہو گئے۔
علاقے کے کمشنر خلیل الرحمان کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب کردہ دو بم شہریوں کی گاڑیوں کے گزر کے وقت ریموٹ کنٹرول سے ہوا میں اڑا دیے گئے۔
خلیلی کے مطابق ان حملوں میں 6 شہری ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے ، حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔
متعللقہ خبریں
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ