افغان حکومت نے تمام طالبان جنگجووں کو رہا کر دیا

افغان  قومی سلامتی  شوری کے ترجمان جاوید فیصل نے بتایا ہے کہ  طالبان نے افغان حکومت کو 5 ہزار قیدیوں کی فہرست دی تھی جس کے تحت ماسوائے 7 کے تمام جنگجوؤں کو مرحلہ وار رہا کردیا گیا ہے

1484301
افغان حکومت نے تمام طالبان جنگجووں کو رہا کر دیا

افغان  حکومت نے طالبان کے تمام جنگجوؤں کو رہا کردیا  ہے البتہ 7 ایسے قیدی ہیں جنہیں براہ راست قطر منتقل کیا جائے گا۔

افغان  قومی سلامتی  شوری کے ترجمان جاوید فیصل نے بتایا ہے کہ  طالبان نے افغان حکومت کو 5 ہزار قیدیوں کی فہرست دی تھی جس کے تحت ماسوائے 7 کے تمام جنگجوؤں کو مرحلہ وار رہا کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، طالبان ذرائع نے بھی تمام قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

 حکومت کے پاس آخری 400 طالبان جنگجوؤں کا گروہ موجود تھا جسے آزاد کردیا گیا ہے۔

فریقین کے درمیان معاہدے کے تحت رہا ہونے والے قیدی اب دوبارہ جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ ذرائع  نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ حکومتی تحویل میں جن سات قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا وہ سخت ترین جنگجو ہیں۔

ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اس اقدام سے مذاکرات کی راہیں مزید ہموار ہورہی ہیں، فریقین بین الاافغان بات چیت کے لیے جلد حتمی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں