افغانستان میں طالبان کا کاربم حملہ، 3 افراد ہلاک

طالبان نے  افغان صوبہ  غزنی کے ایک قصبے میں بم حملہ کیا جس میں3 حفاظتی  اہلکار ہلاک ہو گئے

1478233
افغانستان میں طالبان کا کاربم  حملہ، 3 افراد ہلاک

طالبان نے  افغان صوبہ  غزنی کے ایک قصبے میں بم حملہ کیا جس میں3 حفاظتی  اہلکار ہلاک ہو گئے۔

صوبائی انتظامیہ کے ترجمان واحد اللہ جمعہ زادہ نے بتایا ہے کہ  شدت پسندوں نے داہ یک نامی قصبے میں یہ حملہ  بم سے بھری  گاڑی کے ذریعے کیا ۔

اس  حملے میں 3 حفاظتی اہلکار ہلاک اور 9 دیگر افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد ہوئی جھڑپ میں شدت پسندوں کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

 طالبان نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان نہیں دیا۔



متعللقہ خبریں