افغانستان: فوجی کیمپ پر خود کش حملہ، 2 فوجی ہلاک، 6 زخمی

صوبہ ہلمند میں فوجی کیمپ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک 6 زخمی ہو گئے

1459712
افغانستان: فوجی کیمپ پر خود کش حملہ، 2 فوجی ہلاک، 6 زخمی

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں فوجی کیمپ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلمند گورنر دفتر کے ترجمان عمر زواک نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور نے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ ہلمند کے ناہری سراج علاقے کے فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا۔

زواک کے مطابق خود کش حملے میں 2 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں