مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے 5 نوجوانوں کو شہید

بھارتی فوج نے بارہ مولا اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے موبائل اور انٹرنیٹ سروس  بند کردی  اور عوام کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا

2187261
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے 5 نوجوانوں کو شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے 5 نوجوانوں کو شہید کر ڈالا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں  جھوٹ موٹ کے مقابلے میں 5 نوجوانوں کو شہید کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بھارتی فوج نے بارہ مولا اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے موبائل اور انٹرنیٹ سروس  بند کردی  اور عوام کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب  اننت ناگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں وسیع  پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

اس دوران  فائرنگ کے تبادلے  میں 4 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ علاقے کے محاصرے اور بھارتی فوج کی جارحیت کےبر  خلاف احتجاج کرنے  والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔



متعللقہ خبریں