افغانستان میں ہزارہ شیعوں کے خلاف مسلح حملے میں 14 افراد جان بحق
مسلح افراد نے فوٹو گرافی کرنے کے بہانے کے ساتھ ضلع کے رہائشیوں کو لے جانے والی بس کو روکا اور پھر ان پر فائر کھول دیا
افغانستان میں ہزارہ شیعوں کے خلاف مسلح حملے میں 14 افراد جان بحق ہو گئے۔
طلوع نیوز کے مطابق دائی کنڈی اور گور شہروں کی سرحد پر واقع کریودال علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ہزارہ شیعوں پر حملہ کر دیا۔
اس حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں پر حملہ کیا گیا وہ دائی کنڈی شہر سے منسلک سینگی تہت ضلع کے رہائشی تھے اور وہ کربلا جانے والے اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے کریودال گئے تھے۔
مسلح افراد نے فوٹو گرافی کرنے کے بہانے کے ساتھ ضلع کے رہائشیوں کو لے جانے والی بس کو روکا اور پھر ان پر فائر کھول دیا۔
دہشت گرد تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے توافغان انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں، مختلف مسلح گروہ، خاص طور پر دہشت گرد تنظیم داعش، اکثر افغان شیعوں کو اسلحہ یا بم حملوں سے نشانہ بناتی ہے۔