مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن مسلسل141 ویں روز بھی جاری

وادی کشمیر اور جموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرے اوردیگر پابندیوں کی وجہ سے خوف و دہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور جاری ہے

1329319
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن مسلسل141 ویں روز بھی جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن مسلسل141 ویں روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

وادی کشمیر اور جموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرے اوردیگر پابندیوں کی وجہ سے خوف و دہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور جاری ہے۔

 کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاںنافذ ہیں اور علاقے کے چپے چپے پر بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات ہے۔ وادی کشمیر میں پری پیڈ موبائل، ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل ہیں۔بھارت کی طرف سے کشمیر دشمن اقدامات کے خلاف وادی کشمیر کے عوام نے اس سنگین صورتحال میںبھی بطور احتجاج سول نافرمانی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے تحت لوگوں نے اپنا کاروباری بند رکھا ہے اور سکول اور سرکاری دفاتر طلباءاور عملے سے خالی ہیں۔ دکاندار صبح اور شام کے اوقات میں چند گھنٹوں کے لیے اپنی دکانیں کھولتے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں بدستور نافذ ہیں، اورلوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

مقبوضہ علاقے کے چپے چپے پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں، جبکہ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہیں۔

اس صورتحال کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے جبکہ دفاتر اور تعلیمی ادارے عملے اور طلباء سے خالی ہیں۔



متعللقہ خبریں