افغانستان: بم دھماکہ، 7 شہری ہلاک

بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جو ایک سول گاڑی کے گزرنے کے دوران پھٹ گیا

1299115
افغانستان: بم دھماکہ، 7 شہری ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے پاکتیکا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جو ایک سول گاڑی کے گزرنے کے دوران پھٹ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بم طالبان کی طرف سے نصب کیا گیا تھا۔

تاہم طالبان کی طرف سے موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ملک میں کل بھی صوبہ تہار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں