بھارت:سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی،12 افراد ہلاک 35 لا پتہ
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سیاحوں کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 35 لاپتہ ہوگئے
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سیاحوں کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 35 لاپتہ ہوگئے۔
خبر کے مطابق، آندھرا پردیش کی وزیر اعلیٰ ایم سچیترا کا کہنا ہے کہ کشتی میں 61 افراد سوار تھے جن میں 50 مسافر اور 11 عملے کے افراد شامل تھے، تمام افراد بھارتی شہری ہیں اور یہ افسوسناک حادثہ گودآوری دریا میں پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ 35 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
یہ کشتی مسافروں کو لے کر سنگاناپالی سے پاپی کونڈالو کے سیاحتی مقام پر جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔
وزیراعلیٰ سچتیرا کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی اور جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھی سیاحوں کی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
متعللقہ خبریں
افغانستان: طوفانی بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک
صوبہ بدخشاں اور صوبہ بغلان میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
بھارت: لُونا پارک میں آگ بھڑک اُٹھی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک
راجکوٹ میں واقع لُونا پارک میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے