افغانستان: طوفانی بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک

صوبہ بدخشاں اور صوبہ بغلان میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

2144336
افغانستان: طوفانی بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک

افغانستان کے شمالی علاقوں میں رات کے وقت طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ اب تک سینکڑوں انسانی اموات کا سبب بن چُکا ہے۔ صوبہ بدخشاں اور صوبہ بغلان میں سیلابی ریلے کی وجہ سے کُل 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 10 افراد کا تعلق ایک ہی کنبے سے ہے۔

بغلان قدرتی آفات  انتظامیہ کے ڈائریکٹر ادایت اللہ ہمدرد  کے مطابق سیلاب میں کم از کم 40 مکانات بہہ گئے ہیں اور علاقے میں تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے شمالی علاقوں میں حالیہ چند ہفتوں سے جاری طوفانی بارشوں کی وجہ سے اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کر چُکی ہے۔

ملک میں موسم گرما شروع ہونے کے بعد  برف پگھلنے اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ناکافی انفراسٹرکچر کی وجہ سے برفانی اور بارانی پانی سیلابی ریلوں میں تبدیل ہوکر جانی و مالی نقصان کا سبب بن  رہا ہے۔ اس وجہ سے ملک میں ہر سال سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں