افغانستان: سکیورٹی فورسز نے 3تحصیلوں کو طالبان کے قبضے سے چھڑا لیا

افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کی3تحصیلوں کو طالبان کے قبضے سے چھڑا لیا

1267734
افغانستان: سکیورٹی فورسز نے 3تحصیلوں کو طالبان کے قبضے سے چھڑا لیا

افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کی3تحصیلوں کو طالبان کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔

بدخشاں گورنر دفتر کے ترجمان نک محمد نزاری نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پورے بدخشاں میں طالبان کے خلاف آپریشن شروع کروایا ہے۔

نزاری نے کہا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں سکیورٹی فورسز نے واردچ، یمغان اور کیرانو منجان کی تحصیلوں کو طالبان کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔

مذکورہ تحصیلوں میں کئے گئے آپریشنوں میں کثیر تعداد میں عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 صوبے میں آپریشن جاری ہیں ۔

تاہم طالبان کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں