افغانستان: بم حملے میں 16 افراد ہلاک، 119 زخمی

بم سے مسلح گاڑی کو رہائشی جگہوں کے قریب اڑا دیا گیا، حملے میں 16 افراد ہلاک اور 119 زخمی ہو گئے

1262636
افغانستان: بم حملے میں 16 افراد ہلاک، 119 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل  کئے گئے بم حملے میں 16 افراد ہلاک اور 119 زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق بم سے مسلح گاڑی کو رہائشی جگہوں کے قریب اڑا دیا گیا۔ دھماکے کی وجہ سے اطراف کے متعدد گھروں کو  بھی نقصان پہنچا ہے۔

رحیمی نے کہا ہے کہ حملہ افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 45 منٹ پر کیا گیا اور  اس کا ہدف بعض بین الاقوامی اداروں اور گیسٹ ہاوسوں  پر مشتمل گرین ولیج علاقہ تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت شہریوں پر مشتمل ہے۔ علاقے میں حملے کی تیاریوں میں مصروف 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور حملے سے متاثرہ علاقے سے 400 غیر ملکیوں کو بچا لیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ ہماراہدف غیر ملکی فورسز تھیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد  نے حملے سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ کئے گئے حالیہ امن مذاکرات میں ہمارے درمیان اصولی  مفاہمت طے پا گئی ہے۔

خلیل زاد نے افغانستان کے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل کے لئے انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ ہمارا سمجھوتہ طے پا گیا ہے اور سمجھوتے کے متن کو ہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے لئے پیش کریں گے۔

سمجھوتے کے دائرہ کار میں امریکہ 135 دن کے اندر اندر افغانستان میں موجود 5 فوجی بیسوں  سے 14 ہزار فوجیوں کے انخلاء کا منصوبہ رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں