چین، پرائمری اسکول پر حملے میں 8 کم سن طلباء ہلاک

چاو یانگ پو پرائمری اسکول  کی صبح کی گھنٹی بجنے سے تھوڑی دیر پہلے ایک چالیس سالہ شخص نے طلباء پر حملہ کر ڈالا

1262857
چین، پرائمری اسکول پر حملے میں 8 کم سن طلباء ہلاک

چین کے علاقے ہوبے میں ایک پرائمری اسکول  پر حملے  میں 8 طلبا ہلاک ہوگئے۔

شہر انشی  کے دفتر ِ پولیس  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ  کے مطابق چاو یانگ پو پرائمری اسکول  کی صبح کی گھنٹی بجنے سے تھوڑی دیر پہلے ایک چالیس سالہ شخص نے طلباء پر حملہ کر ڈالا۔

بچوں کے کس  قسم کے حملے کا سامنا  کرنے اور اس حملے کے مقصد کے  بارے میں  معلومات فراہم نہ کیے جانے والے  اعلامیہ میں  صرف یہ بتایا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے پہلے روز ہونے والے اس حملے میں 8 طلباء ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ایک مقامی اخبار سودرن ویکلی  نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ حملہ آور  اس سے قبل اقدام ِ قتل  سے  سزا کاٹ چکا ہے اور اسے  ماہ جون میں  رہا کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں